پاکستان سپر لیگ تھری،دفاعی چیمپئن کو ملتان سلطانز نے زیر کرلیا

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا، ملتان کی پہلی وکٹ 7 کے مجموعی اسکور پر گری ، احمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے وہاب ریاض کا شکار بنے۔

ملتان کی دوسری وکٹ 54 کے مجوعی اسکور پر گری جب صہیب مقصود 21 رنز بناکر محمد اصغر کا نشانہ بنے۔

ملتان کو تیسری وکٹ کا نقصان کمار سنگاکارا کی شکل میں اٹھانا پڑھ ان کی وکٹ 106 کے مجموعی اسکورپر گری، کمار سنگاکارا 57 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پشاور زلمی کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانزکی جیت میں کپتان شعیب ملک اور کیرون پولارڈ نے ذمیدارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 42،21 نمایا کردار ادا کیا۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو جیت کیلئے152رنز کا ہدف دیا تھا،پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ59 ، ڈیوان اسمتھ24اور ڈیرن سیمی29رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے پشاور زلمی نے مقررہ20اوورز میں 6 وکٹوں پر 151رنزکا مجموعہ ترتیب دیا ، ملتان سلطان جس کا اس ایونٹ میں پہلا میچ تھااس نے شاندارآغاز کیا اورابتداء میں ہی،پشاور زلمی کے 2وکٹیںصرف22رنزپر حاصل کرلیں تاہم اس موقع پر محمد حفیظ 59اور ڈیوان اسمتھ 24نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو سنبھالا لیا۔

محمد حفیظ کے آئوٹ ہونے کے بعد کپتان ڈیرن سیمی نے بھی انتہائی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئےصرف 11گیندوں پر29رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کا مجموعہ151رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ملتان سلطان کی جانب سے محمد عرفان نے2،سہیل تنویر،عمران طاہر ،ولیون اورجنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم کمار سنگاکارا (وکٹ کیپر)، احمد شہزاد، شعیب ملک (کپتان)، کیرون پولارڈ، صہیب مقصود، سیف بدر، سہیل تنویر، ہارڈس ولجوئین، محمد عرفان، عمران طاہر اور جنید خان پر مشتمل ہے۔

جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم وکٹ کیپر کامران اکمل، تمیم اقبال، ڈوئن اسمتھ، محمد حفیظ، حارث سہیل، حماد اعظم، ڈیرن سیمی (کپتان)، کرس جورڈن، وہاب ریاض، ابتسام شیخ اور محمد اصغر شامل ہیں۔

تعارف: newseditor