کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ ) پی ایس ایل تھری کے فائنل کی تیاریاں زوروں پر ہیں، بلدیاتی اداروں کا صوبائی وزیر جام خان شورو کی سربراہی میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں شہری سہولیات کے حوالے سے فیصلے ہوئے۔ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے حوالے سے بلدیاتی ادارے بھی متحرک ہوچکے ہیں۔ وزیر بلدیات جام خان شورو کی زیر صدارت نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں مئیر وسیم اختر اور کمشنر کراچی شریک ہوئے۔
اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے کہ شائقین کو کس طرح اور کیا کیا شہری سہولیات دی جائیں گی، علاوہ ازیں شٹل سروس پارکنگ ، سڑکوں کی کارپیٹنگ اور سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اختیارات کا شکوہ کرنے والے میئر کراچی سے فائنل پر اختیارات ملنے کا سوال ہوا تو وسیم اختر جواب گول کر گئے۔ وزیر بلدیات جام خان شورو نے نیشنل سٹیڈیم کے اندر اور باہر ہونے والے کام کا جائزہ بھی لیا۔