دلچسپ میچز کی انہیں عادت ہوچکی:ڈیرن سیمی

شارجہ(سپورٹس لنک رپور): انجری کے باوجود اپنی ٹیم کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح سے ہمکنار کروانے والے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ انہیں اندازہ تھا کہ وہ صرف تین شاٹس میں میچ کو ختم کرسکتے ہیں۔

کوئٹہ کے خلاف میچ کے بعد ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے کوچ کا بھی یہی کہنا تھا کہ انہیں صرف تین گیندوں پر تین چھکے مارنے ہیں۔

’میں اس طرح کی صورت حال میں پہلے بھی رہا ہوں، خود سے کہہ رہا تھا مجھے صرف تین ہٹیں مارنی ہیں۔‘

سیمی نے کہا کہ کوئٹہ کے خلاف دلچسپ میچز کی انہیں عادت ہوچکی ہے اور ان کے خلاف اس طرح کے میچز میں وہ پہلے بھی کھیلتے رہے ہیں۔

انجری کے حوالے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن ٹیم کے لیے میچ جیتنے پر خوش ہیں۔

خیال رہے کہ سیمی کی 16 رنز کی اننگز کے باعث پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔

سیمی بولنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود بیٹنگ کرنے آئے اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کیا۔

تعارف: newseditor