سکواش کی بہتری کیلئے تعاون کرینگے،وزیراعظم کی جان شیر کو یقین دہانی


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اسکواش کی بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھے گی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو اسکوائش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر سابق عالمی اسکوائش چیمپئن جان شیر خان بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم نے جان شیر خان کی ملک وقوم کیلئے خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر جان شیر خان نے وزیراعظم سے اسکوائش اکیڈمی کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی کی درخواست کی ۔ وزیراعظم نے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اسکوائش کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ۔

تعارف: newseditor