شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈاکٹر نے گھٹنے کی تکلیف کے باعث کراچی کنگز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو 10 روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
شاہد آفرید ی کو گزشتہ کئی روز سے گھٹنے میں تکلیف تھی جس کے باعث وہ گزشتہ میچ بھی مکمل نہیں کھیل پائے تھے۔
شاہد آفریدی کے گھٹنے کی ایم آر آئی میں بھی سوجن سامنے آئی ہے جس کےبعد ڈاکٹرز نے انہیں 10 روز تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔
شاہد آٖفریدی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا میچ دیکھنے کے لیے آنے والے فینز سے معذرت خواہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی ایم آر آئی رپورٹ کرائی ہے ، دعاؤں کی درخواست ہے اور امید ہے کہ جلد فٹ ہو کر دوبارہ ایکشن میں نظر آؤں گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے آرام کے مشورے کے بعد امکان ہے کہ شاہد آفریدی دو سے تین میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہ کر پائیں۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں تین میچز میں 6 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور وہ عمران طاہر کے بعد عمید آصف کے ہمراہ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں۔