کراچی گالف کلب میں ایک سو گیارہویں پرچرڈ گالف ٹورنامنٹ ختم


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی گالف کلب کے قیام کے ایک سو تیس سال مکمل ہونے پر پاک بحریہ کی زیر سرپرستی ایک سو گیارہویں پرچرڈ کپ گالف ٹورنا منٹ کا انعقاد ہوا۔ پاک بحریہ سے تعلق رکھنے والے کیپٹن عنصر گراس کیٹیگری میں فاتح رہے اور کلب چیمپئن قرار پائے۔ امیچور، سینئرز ، لیڈیز اور جونیئرزکیٹیگریز کے لیے اٹھارہ جبکہ ویٹرنز کے لیے نو ہولز کے مقابلہ جات 3 اور4 مارچ کو منعقد ہوئے۔پرچرڈ کپ 1888سے منعقد ہو رہا ہے اور یہ اس سیریز کا ایک سو گیارہواں مقابلہ تھا۔امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول ساف کی آمد پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار نے ان کا خیر مقدم کیا۔

چیف ا ٓف دی نیول اسٹاف نے اس موقع پر اپنے خطاب میں پاک بحریہ اور کراچی گالف کلب کے سٹاف کی انتھک کوششوں کو سراہا اور کلب کی ایک سو تیسویں سالگرہ کے موقع پر انکو مبارکباد پیش کی۔ایڈمرل نے جیتنے والے گالفرز کو مبارکباد بھی دی۔ بعد ازاں چیف آف دی نیول اسٹاف نے پرچرڈ کپ کی مختلف کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کرنے والے گالفرز میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گالف کے کھیل کے فروغ میں تعاون کرنے پر سپانسرز کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

تعارف: newseditor