پی ایس ایل تھری فائنل،،،ٹکٹ کب سےملیں گے؟کتنے کے ملیں گے؟تفصیلات آگئیں

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ) پریس کانفرنس میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کم وقت میں بہت زیادہ کام کیا ہے اور ہم نے 2 سال کا کام 4 ماہ میں مکمل کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہی ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل سیکورٹی کمپنی نے رپورٹ آئی سی سی کو بھیجی ہے تاہم اس سال پی ایس ایل کی ساری فرنچائزز پاکستان آنے کو تیار ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ فائنل میچ کے ٹکٹ 15 مارچ سے فروخت کے لیے پیش کریں گے جبکہ سب سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے اور سب سے زیادہ قیمت 12 ہزار روپے ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹکٹ کا نظام دیکھ رہے ہیں اور اس بار کوشش کریں گے کہ سب کو ٹکٹ ملیں۔

تعارف: newseditor