شکست کے بعد رمیز راجہ کا شعیب ملک کا ایسا مشورہ،،آپ حیران رہ جائینگے

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)ملتان سلطانز کیلئے گزشتہ روز کا میچ انتہائی اہم تھا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں شکست سے دوچار کر دیا جس کے بعد ملتان سلطانز پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگ گیا تاہم میچ سے شکست کے بعد شعیب ملک رمیز راجہ سے گفتگو کرنے کیلئے گئے تو آگے سے کمنٹیٹر نے کہا کہ اب جائے نماز نکال لیں اور دعا شروع کر دیں ۔اس موقع پر شعیب ملک نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر پلے آف میں جاتے ہیں تو ہمیں سرپرائز دینے کی ضرورت ہے ، جب اتنا بڑا ہدف آپ کے سامنے ہو اور آپ چیز کر رہے ہیں تو ابتدائی اوورز میں وکٹیں نہیں دینی چاہیے ، یہ پچز تھوڑی مشکل ہیں لیکن اگر آپ وکٹ پر قدم جمائے رکھیں تو کتنا بھی بڑا سکور ہو اسے حاصل کیا جاسکتاہے۔گفتگو کے اختتام پر رمیز راجہ نے شعیب ملک کو مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ مسلے نکال لیں اور دعائیں شروع کر دیں ۔

تعارف: newseditor