بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی کا پر ایسا الزام،آپ حیران رہ جائینگے

کیپ ٹاؤن (سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقا کے لیفٹ آرم اسپنر پاؤل ہیریس نے ربادا اور اسٹیواسمتھ کے تنازع میں ویرات کو ہلی کو بھی گھسیٹ لیااور الزام لگایا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا کے دوران ویرات کوہلی نے ’جوکرجیسے رویہ ‘ کا مظاہرہ کیااور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اْن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔پاؤل ہیریس جنوبی افریقہ کی طرف سے 37ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں ٗاپنے ٹوئٹر پیغام میں ہیریس نے کہا کہ کاگیسو ربادا پر دو میچز کی پابندی ظاہر کرتی ہے کہ آئی سی سی کو ربادا یا جنوبی افریقا کی ٹیم سے کوئی مسئلہ ہے۔ربادا کو جنوبی افریقا اورآسٹریلیا کے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول ٹو کا قصوروار ثابت ہونے پر دو میچوں کیلئے معطلی اور میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقا کے 22 سالہ فاسٹ بولرربادا نے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کرنے کے بعدچلائے اور ان کے کندھے پر ہاتھ بھی مارا تھا۔دوسری جانب آئی سی سی نے بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی جانب سے باربار امپائر سے گیلی بال کی شکایت اور جارحانہ انداز میں بال زمین پر پھینکنے پرمیچ فیس کا 25فیصد جرمانہ اور ایک میرٹ پوائنٹ میں کمی کی تھی۔

تعارف: newseditor