انٹرنیشنل یوتھ گرلز نیٹ بال سیریز،،پاکستان کی ٹیم کا اعلان


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان نے پاکستان یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پاکستان یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم سنگاپور میں27سے29 مارچ تک ہونے والے انٹرنیشنل یوتھ گرلز نیٹ بال سیریز میں شرکت کرے گی، پاکستان ٹیم سنگاپور کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ پی ایس بی کوچنگ سینٹر میں جاری ہے اور مورخہ 24 مارچ کو سنگاپور کے لئیے روانہ ہوگی۔
کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں۔
یمنہ سلتانی، حفصہ راشد، قرت اشرف،شیزین فاطمہ، عرشیہ جمانی، حمنہ ، حادیہ سعید، سحر جہانگیر، ایشہ ساد، ماہین علیم، حفصہ آرائیں، انسیہ فضل عباس،لائبہ ذولفقار، سیدہ زینب شجاعت جبکہ نایاب رضیہ (کوچ)، کومل گپسن(نائب کوچ) اور اے انصاری (مینجر) ہونگے۔

error: Content is protected !!