پاکستان سپر لیگ کا کامیاب انعقاد،،،آسڑیلوی ہائی کمشنر نے بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(سورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پی ایس ایل کا ایونٹ کامیابی سے منعقد کرایا ہے، آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی اس پر گہری نظر ہے، امید ہے کہ ہماری ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گی ۔آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے پاک آسٹریلیا تعلقات کے70سال مکمل ہونے پر لاہورمیں تصویری نمائش کا اہتمام کیا ۔نمائش کے افتتاح کے بعد آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہناتھاکہ یہ تصویری نمائش پاکستان کی ترقی،انسانی حقوق، دفاع، تعلیم، کھیل اور ہماریرابطوں کی ترجمان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز کاآپس میں رابطہ ہے،چاہتے ہیں کہ ہماری ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے۔

تعارف: newseditor