سٹار سپورٹس انڈیا نے بھارتی کرکٹ کے نشریاتی حقوق خرید لئے

ممبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)سٹار سپورٹس انڈیا نے 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کے عوض آئندہ پانچ سال کیلئے بھارتی کرکٹ کے نشریاتی حقوق خرید لئے ۔ چینل 2018ء سے 2023ء کے دوران مینز ٹیم کے 102 انٹرنیشنل میچز نشر کرے گا۔ بھارتی کرکٹ کے نشریاتی اور ڈیجیٹل حقوق کیلئے بولی کا آغاز 3 اپریل کو ہوا تھا، پہلی مرتبہ حقوق کیلئے ای آکشن کا طریقہ کار استعمال کیا گیا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری بیانکے مطابق بھارتی بورڈ نے 94کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے عوض بھارتی کرکٹ کے نشریاتی اورڈیجیٹل حقوق سٹار سپورٹس انڈیا کو فروخت کر دیئے ہیں۔ ہر میچ پر 60.1 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئیگی۔ حقوق میں اس کے علاوہ مینز ڈومیسٹک میچز اور بھارتی ویمن ٹیم کے انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں۔ سٹار سپورٹس انڈیا نیدو کھرب ، 55 ارب ڈالرز کے عوض 2018ء سے 2022ء تک آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق بھی حاصل کر رکھے ہیں۔

error: Content is protected !!