عمران فائنل دیکھنے آئے تو نجم سیٹھی کیا کرینگے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی۔نجی ٹی وی  کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان آئے تو وہ خود جا کر ان کی گاڑی کا دروازہ کھول کر انہیں خوش آمدید کہیں گے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ انہوں نے خود اپنے ہاتھ سے خط لکھا ہے جس میں کہا کہ مائی ڈیئر عمران خان آپ نیشنل اسٹیڈیم آئیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کو دعوت دینابھول گئے جس پر وہ معذرت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن نتائج پر کے بعد ان پر 35پنکچر کے الزامات لگائے، معاملے پر جوڈیشل کمیشن بھی بنا لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ عمران خان معذرت کرلیں لیکن ابھی تک نہیں کیا۔

’کرکٹ نے پورے پاکستان کو متحدہ کردیا‘

نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کرکٹ نے پورے پاکستان کو متحد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے پر آئی سی سی کمیٹی کےسامنے اپنا کیس پیش کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ٹو میں جو ہوا اس پر ایکشن کے بعد آج کوئی فکسنگ کا سوچ بھی نہیں سکتا۔فائنل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دل ایک کے ساتھ اور دماغ دوسرے کے ساتھ ہے۔

’سرفراز کو کپتان بنانے کا اچھا فیصلہ کیا‘

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا اچھا فیصلہ کیا تھا، نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے اتفاق کرتا ہوں۔پی سی بی چیئرمین کے مطابق پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی ٹاپ کلاس ہے، وزیر اعلی سندھ اورمیں نےدونوں نےوزیراعظم کودعوت دی ہے،پی ایس ایل فائنل کا کوئی بھی مہمان خصوصی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے منع کردیا تھا کہ مہمان خصوصی بننا مناسب نہیں۔

error: Content is protected !!