عرفان پٹھان اب ڈومیسٹک کرکٹ میں کس ٹیم کی نمائندگی کرینگے،ٹیم جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

ممبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی آل رائونڈر عرفان پٹھان نے مقبوضہ کشمیر کی جانب سے کھیلنے کیلئے اپنی ریاستی بھارتی ٹیم برودا کو چھوڑدیاہے۔ وہ مقبوضہ کشمیر کیلئے بطور پلیئر اور مینٹر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔عرفان پٹھان نے 2018/19 کے ڈومیسٹک سیزن کیلئے برودا کے بجائے مقبوضہ کشمیر کی جانب سے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے اپنا کیریئر بروداکی جانب سے ہی شروع کیاتھا ۔جنہیں2017/18 کی رانجی ٹرافی کے پہلے دو رائونڈز کے بعد نہ صرف بروداٹیم کی قیادت سے ہٹادیا گیاتھا بلکہ انہیں ٹیم سے بھی ڈراپ کردیاگیاتھا۔عرفان پٹھان کی جگہ دیپک ہوڈاکو قیادت دینے کےبعد بھی بروداکی ٹیم کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں پڑا تھا جسے مدھیاپردیش کے خلاف شکست اور آندھرا پردیش کے خلاف میچ میں اننگز کے خسارے کا سامناکرنا پڑا۔گزشتہ سیزن میں عرفان پٹھان کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں تھی جس نے ٹیم سے باہر نکالے جانے سے قبل دو میچوں میں صرف دو وکٹیں لینے کے علاوہ صرف88رنزبنائے تھے۔عرفان پٹھان نے اٹھارہ سال تک بروداکی جانب سے کرکٹ کھیلی ہیں جس کے دوران 113میچوں میں 4096رنز بنائے ہیں جن میں تین سنچریاں اور 23نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ انہوں نے تین بار میچ میں 10+ وکٹیں لینے سمیت 18بار اننگزمیں پانچ وکٹیں لیتے ہوئے 365وکٹیں اپنے نام کیں۔

تعارف: newseditor