ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ کیلئے بڑا اعلان کردیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو نے کہا ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے ٹی ٹونٹی میچز نمائشی میچز نہیں ہیں ،یہ سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد دیگی ۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگز یکٹو جونی گریو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کام کر رہا ہے ٗ تین ٹی ٹونٹی میچز کی یہ سیریز پی سی بی کیلئے مددگار ثابت ہو گی اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد دے گی ۔انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز ایک دوسرےکی سپورٹ کرتے رہے ہیں، یہ سیریز صرف پیسہ کمانے کے لئے نہیں ہے اس کے دو رس نتائج سامنے آئیں گے اور مستقبل میں کینیڈا اور امریکا میں کھیلنے کیلئے راہیں تلاش کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر بورڈ اپنے ملک میں اپنے کراوڈ کے سامنے کھیلنا چاہتاہے، ویسٹ انڈین کھلاڑی بھی یہ بات سمجھتے ہیں کہ ایک عرصہ سے پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو ئی، وہ پی ایس ایل اور ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان آئے ٗ اس مقصد کیلئے ویسٹ انڈین کرکٹرز بھی پاکستان کی سپورٹ کرنا چاہتے ہیں ۔جونی گریو نے کہا کہ ورلڈ الیون کے خلاف سیریز نے ثابت کیا کہ پاکستان انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کر سکتا ہے، جونی گریو کا کہنا ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز میں مقابلے کی کرکٹ ہو گی یہ نمائشی میچز نہیں بلکہ انٹرنیشنل میچز ہیں۔

error: Content is protected !!