اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ ; مصباح الحق پاکستانی ٹیم کے کپتان مقرر.

 

 

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ فواد اعجاز خان کے مطابق 19 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں تجربہ کار سابق کپتان مصباح الحق پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے

 

جبکہ جارح مزاج آل راؤنڈر عبدالرزاق کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے،  ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سٹار کرکٹر شاہد آفریدی، حسن رضا اور محمد سمیع بھی شامل ہیں۔

 

فواد اعجاز نے مزید بتایا کہ سابق فاسٹ بولر جلال الدین کو اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا کوچ جبکہ اعظم خان کو منیجر مقرر کیا گیا

 

 

error: Content is protected !!