ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے شائقین کی نیشنل اسٹیڈیم آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تین میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ رات ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا، سیریز میں گرین شرٹس کو پہلے ہی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔شائقین کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے اور اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں بھی بند کردی گئیں۔ڈالمیا، ایکسپو سینٹر اور کار ساز سے اسٹیڈیم جانے والا راستہ بند کر دیا گیا جب کہ آغا خان اسپتال سے اسٹیڈیم جانی والی سڑک بھی کنٹینرز لگا کر بند کی گئی ہے۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر برقرار رکھے گی تاہم شکست کی صورت میں آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔

تعارف: newseditor