کامن ویلتھ گیمز پاور لفٹنگ، نائیجیریا نے 4 طلائی تمغے جیت کر کلین سویپ کر لیا


گولڈ کوسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) نائیجیریا نے کامن ویلتھ گیمز پاور لفٹنگ ایونٹ میں چار طلائی تمغے جیت کر کلین سویپ کر لیا۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں منگل کو پاور لفٹنگ ایونٹ میں چار طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا، نائیجیریا نے تمام چاروں طلائی تمغے جیت کر ایونٹ میں وائٹ واش کر دیا، نائجیریا کے رولانڈ نے مینز لائٹ ویٹ ایونٹ میں 224.3 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ جیتا، نائیجیریا کے ہی پال 219.9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور چاندی کے تمغے کے حقدار رہے، انگلینڈ کے علی جواد نے کانسی کا تمغہ جیتا، ویمنز لائٹ ویٹ میں نائیجیریا کی ایستھر نے 141.6 پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا، نائیجیریا کی ہی لوسی نے چاندی اور انگلینڈ کی زوئی نے کانسی کا تمغہ جیتا، ویمنز ہیوی ویٹ میں نائیجیریا کی ندیدی نے 110.4 پوائنٹس کے ساتھ طلائی، انگلینڈ کی لوئز نے چاندی اور کینیا کی جائس نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، مینز ہیوی ویٹ میں نائیجیریا کے عبدالعزیز ابراہیم نے 191.9 پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا، ملائیشیا کے جونگ نے چاندی اور بھارت کے سچن نے کانسی کے تمغے جیتے۔

تعارف: newseditor