اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سپریم کورٹ نے دو ہفتوں میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کرانے کا حکم دیتے ہوئےعملدرآ مد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی اورفٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کا معاملہ نمٹا دیا،چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی توفٹ بال فیڈریشن کے صدر فیصل صا لح حیات عدالت میں پیش ہوئے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ کھیل کو نقصان نہ ہو، یہ بتادیں ملک کو ترجیح دیں یانہیں؟جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کی عالمی سطح پرنمائندگی ہو، پاکستان کی شناخت کو اہمیت دیں یاموجودہ انتظامیہ کے مسائل کو؟آپ کی انانے پاکستان کو ذلیل کرکے رکھ دیا ہے۔کیاموجودہ انتظامیہ چاہتی ہے پاکستان کوالیفائرمیں شرکت نہ کرسکے، لگتاہے عدالت میں موجود لوگ نہیں چاہتے مسئلہ حل ہو، چیف جسٹس نے کہا کہ سیاست کی وجہ سے کھیل کونقصان ہو رہا ہے،ایڈووکیٹ علی رضا پہلے مرحلے میں پنجاب اورپھرقومی سطح پرانتخابات کروائیں گے،پاکستان سپورٹس بورڈ سے الحاق کیلئے درخواست گزار اختر شاہ کے وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم سے متعلق انہیں بھی بتایا جائے جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ وہ انہیں بتانے کے پابند نہیں، اپنی انا گھر رکھ کر آیا کریں، عدالت نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے الحاق سے متعلق اختر شاہ کی درخواست خارج کردی اور فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات چو دہ دن میں کرا نے کا حکم دیا ہے ۔