خالد سجاد کھوکھر کی ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی ہاکی ٹیم سے ملاقات.

 

 

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیر ر خالد سجاد کھوکھر کی سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے ہمراہ ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ صدر پی ایچ ایف برگیفیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انکو وطن عزیز کی ایشین گیمز میں بھرپور نمائیندگی کرنے اور سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لئے ہرممکن کاوش کو بروئے کار لانے کی تلقین کی۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو تحریکی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ میں قوی امید رکھتا ھوں کہ آپ پاکستان ، پاکستان ہاکی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ایشین گیمز میں بھرپور نمائیندگی کرینگے

اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے۔ صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم میں زیادہ تر جونیئر ہاکی ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں جو اپنا کھیل دکھانے کے لئے پرجوش ہیں۔

اس موقع پر انکے ہمراہ سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن سید حیدر حسین، مینجر پاکستان ہاکی ٹیم برائے ایشین گیمز سعید خان، کوچ اولمپیئن دلاور حسین ، ممبر سلیکشن کمیٹی پی ایچ ایف رانا محمد شفیق ،

کانگریس ممبر پی ایچ ایف شجاع اقبال راجہ، ڈی ایچ اے راولپنڈی کے عہدیداران شاہد اقبال راجہ، محمد یسین، صدر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن محمد ارشد سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

 

 

 

error: Content is protected !!