ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو نیک نیتی سے کام کرنا چاہیئے۔ شدیر خان

اسلام آباد  ( نواز گوھر)  اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے رکن اور الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر خان نے کہا ہے کہ   ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو متحد ہو کر نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کراچی کمپنی گرائونڈ میں مہران فٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام تقسیم انعامات کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور مہران فٹ بال اکیڈمی کے صدر محمد زمان بھی موجود تھے، انہوں نےکہا کہ نوجوان کھلاڑی ہمارا مستقبل کا اثاثہ ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض سب کا فرض ہے، محمد شدیر خان نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے ہماری نوجوان نسل کو کئی مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے، انہوں نےکہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری یے اور ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے انفراسٹرکچر کی بہت ضرورت ہے، انہوں نےکہا کہ ملک میں کھیلوں ترقی کے لئے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو  متحد ہو کر نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدانوں میں ریفریز کو بھی غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے  اور کھلاڑیوں کو بھی ریفریز کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے ۔انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے قومی ویٹ لیفٹنگ اور ریسلنگ کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کامن ویلتھ میں میڈلز حاصل کے ثابت کردیا ہے پاکستان میں  کھیلوں کے  ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، انہوں نے مذید کہا کہ  وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرکے کھلاڑیوں کے دل جیت لئے،

تعارف: newseditor