لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام منعقد ہونے والی پہلی پنجاب اوپن انٹرڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ میں لاہور ڈویژن کے باکسرز نے میدان مار لیا، لاہور ڈویژن نے مجموعی طور پر 16گولڈ میڈلز جیتے، دوسرے نمبر پر فیصل آباد ڈویژن رہا جس نے 3 گولڈ میڈلز جیتے، تیسری پوزیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے حصہ میں آئی جس کے باکسرز نے 2گولڈ میڈلز جیتے، تفصیلات کے مطابق فائنل مقابلے منگل کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئے،45کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے مقابلے میںلاہور ڈویژن کی رابعہ بصری نے سونے، راولپنڈی ڈویژن کی روما یوسف نے چاندی،ڈی جی خان کی سانیہ اسماعیل اور فیصل آباد کی لائبہ شفیق نے کانسی کے تمغے جیتے،48کلوگرام ویٹ کیٹیگری میںگوجرانوالہ کی ساویرہ نے سونے، فیصل آبا د کی سمیرا علی نے چاندی، ساہیوال کی رمشا یوسف اور لاہور کی یسرا ایوب نے کانسی کا تمغہ جیتا،57کلوگرام میں زمیرا حسین نے سونے، راولپنڈی کی اسماء یونس نے چاندی ، سرگودھا کی رمشا اور لاہور کی فرزانہ نے کانسی کے تمغے جیتے، 60کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں لاہور کی طاہرہ عباسی نے سونے، راولپنڈی کی اقراء خان نے چاندی اور سرگودھا کی اقصا نے کانسی کا تمغہ جیتا، 75کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں لاہور کی آرزو اشرف نے سونے فیصل آباد کی ثنا نے چاندی ، ڈی جی خان کی ہانی جاوید اور سرگودھا کی نجمہ پروین نے کانسی کے تمغے جیتے۔ بوائز یوتھ کلا س کی مختلف کیٹیگریز میں لاہور کے باکسرز نے 5 ٹائیٹلز جیتے،32 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں لاہور کے حمزہ شاکر نے سونے ،ملتان کے علی رضا نے چاندی، فیصل آباد کے احتشام حسین اور بہاولپور کے صبغت اللہ نے کانسی کے تمغے جیتے
36کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں سرگودھا کے عدیل نے سونے، گوجرانوالہ کے عدنان نے چاندی اور ملتان کے زین، فیصل آباد کے افضل رحمن نے کانسی کے تمغے جیتے، 40کلوگرام ویٹ کیٹیگری میںفیصل آباد کے طلحہ نے سونے، لاہور کے عمیر خان نے چاندی اور بہاولپور کے رضوان، ڈی جی خان کے حارث نے کانسی کے تمغے جیتے،45کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں زین رفیق نے سونے فیصل آباد کے سادات حسین نے چاندی، گوجرانوالہ کے ہاشم، راولپنڈی کے حمان حیدر نے کانسی کے تمغے جیتے،، 52کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں لاہور کے ابرار احمد نے سونے،فیصل آباد کے محمد ارسلان نے چاندی اورگوجرانوالہ کے سعد شفاقت، ساہیوال کے جمشید اشرف نے کانسی کے تمغے حاصل کئے، 56کلوگرام ویٹ کیٹیگری میںفیصل آباد کے شاہ ویز نے سونے، لاہور کے رانا واصف نے چاندی، ڈی جی خان کے راج علی اور سرگودھا کے مبشر نے کانسی کے تمغے لئے، 60کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں مدثر خان نے سونے ، فیصل آباد کے محمد سلیمان، ڈی جی خان کے عمر فاروق اور انیق الرحمن نے کانسی کے تمغے جیتے، اور 64کلوگرام ویٹ کیٹیگری میںلاہور کے یوسف علی بٹ سونے، فیصل آباد کے فیصل شفیق نے چاندی اور بہاولپور کے شرجیل شوکت، ملتان کے حیدر نے کانسی کے تمغے جیتے،بوائز ایلیٹ کلاس میں49کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ڈی جی خان کے اسامہ طارق سونے، راولپنڈی کے خاور قیوم نے چاندی، گوجرانوالہ کے ابوبابر ، سرگودھا کے علی حمزہ نے کانسی کے تمغے لئے،52کلوگرام ویٹ کیٹیگری میںلاہور کے محمد نعیم نے سونے،گوجرانوالہ کے قمروش نے چاندی، فیصل آباد کے افضل رحمن اوار سرگودھا کے محمد زمان نے کانسی کے تمغے حاصل کئے
56کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں لاہور کے نقیب اللہ نے سونے، ملتان کے فرحان رضا نے چاندی، راولپنڈی کے ابراہیم اشفاق اور سرگودھا کے انعام اللہ نے کانسی کے تمغے جیتے، 60کلوگرام ویٹ کیٹیگری میںلاہور کے شعیب نے سونے، ملتان کے نصیب اللہ نے چاندی اور بہاولپور کے سعد علی شاہ، راولپنڈی کے محمد نقیب نے کانسی کے میڈل لئے،64کلوگرام ویٹ کیٹیگری میںلاہور کے ضیاء الرحمن نے سونے، فیصل آباد کے محمد کاشف نے چاندی، راولپنڈی کے یامین خان اور ساہیوال کے ارباز مسیح نے برانز میڈلز جیتے،69کلوگرام ویٹ کیٹیگری میںلاہور کے اسد منیر بھٹی نے سونے، ملتان کے ساجد علی نے چاندی، ساہیوال کے امان علی اور فیصل آباد کے محمد ارشد نے کانسی کے تمغے جیتے،81کلوگرام ویٹ کیٹیگری میںلاہور کے سعید علی نے سونے، سرگودھا کے وحید نے چاندی، راولپنڈی کے فراز احمد اور گوجرانوالہ کے ساحل حسین نے کانسی کے تمغے جیتے،91کلوگرام ویٹ کیٹیگری میںلاہور کے ذوالقرنین نے سونے، گوجرانوالہ کے عادل بٹ نے چاندی ، بہاولپور کے حسن اور راولپنڈی کے اعتزاز نے کانسی کے میڈلز لئے،91کلوگرام پلس ویٹ کیٹیگری میںلاہور کے حفیظ اللہ حمزہ نے سونے، شیراز جعفر نے چاندی اور فیصل آباد کے شاہ روز اعجاز،گوجرانوالہ کے عاطف نے کانسی کے تمغے جیتے۔