دیگر سپورٹسہاکی
عالمی تنظیم نے پاکستان کے ہاکی میدان آباد ہونے کی خوش خبری سنادی
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)کھیلوں کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ملک میں کرکٹ کے بعد بین الاقوامی ہاکی بھی بحال ہونے کو تیار ہے۔ہاکی کی عالمی تنظیم نے پاکستان کے ہاکی میدان آباد ہونے کی خوش خبری سنادی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ایف آئی ایچ نے 14 سال بعد پاکستان میں ہاکی کے بین الاقوامی میچز کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ہاکی سیریز اوپن ٹورنامنٹ 25 سے 30 ستمبر تک راولپنڈی میں ہوگا۔ ایونٹ میں افغانستان ، بنگلہ دیش ، قازقستان ، قطر ، عمان اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔اگرچہ پاکستان اس انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا میزبان ہو گا لیکن قومی ٹیم ممکنہ طور پر شرکت نہیں کرسکے گی۔ قومی ہاکی ٹیم ان دنوں پرو ہاکی لیگ کی مصروفیات کی وجہ سے حصہ نہیں لے گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2004 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی تھی۔