امام الحق بھی کسی سے کم نہیں،نئی تاریخ رقم کردی

بلاوایو(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے دورہ زمبابوے میں ایک روزہ میچز میں نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔دورہ زمبابوے کے پانچویں میچ میں بھی امام الحق نے چوتھے میچ کی طرح سنچری اسکور کی ،وہ اپنے ابتدائی 9ایک روزہ میچز میں 4سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سیریز میں 5 میچوں میں امام الحق نے 79 کی اوسط سے 395رنز بنائے ہیں جب کہ 9میچز میں 544 رنز بنائے ہیں،جن میں 4سنچریاں بھی شامل ہیں۔امام الحق نے اوپنر فخر زمان کے ساتھ پہلی وکٹ پر 304رنز کی شراکت قائم کی تھی اور اپنے ہم وطن اوپننگ جوڑی محمد حفیظ اور عمران فرحت کے 228 اور سری لنکا بیٹسمین تھرنگا اور جے سوریا کے 287رنز کی شراکت کاریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔اس سیریز کے دوران میں فخر زمان اور امام الحق نے پہلی وکٹ پر زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے ۔قومی ٹیم میں اپنی سلیکشن کے حوالے سے تنقید کی زد میں رہنے والے امام الحق نے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بناکر ناقدین کے منہ بند کردیے تھے ۔

تعارف: newseditor