دورہ انگلینڈ،بھارتی کرکٹ ٹیم 4 روزہ میچ کھیلنے سے خوفزدہ


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ہی متعدد خدشات کا شکار ہوگئی ہے،موسم،کھلاڑیوں کی تھکاوٹ اور فٹنس جیسے مسائل سے بچنے کے لئے اس نے 4 روزہ پریکٹس میچ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے 3 دن کے میچ کی درخواست کردی،جو کہ قبول کر لی گئی ہے،چنانچہ آج بدھ سے چیلمسفورڈ میں ایسکیس کے خلاف شروع ہونے والا میچ اب ہفتہ کی بجائے جمعہ کو ختم ہوگا،انگلینڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مہمان ٹیم گرم موسم سے پریشان ہے،اس لئے اس نے میچ کا دن کم کرنے کی درخواست کی،تاہم انگلش میڈیا نے خیال ظاہر کیا ہے کہ بھارتی ٹیم پہلے ہی بائولنگ لائن کے حوالے سے فٹںس مسائل سے دوچار ہے،جبکہ چیلمسفورڈ کی پچ اور کنڈیشن دیکھتے ہوئے اس نے یکم اگست سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے قبل کھلاڑیوں کے لئے کم سے کم رسک لینے کی کوشش کی ہے،انگلینڈ میں عام طور پر ٹیمیں سیریز سے قبل لمبی پریکٹس اور زیادہ میچ کھیلنے کی متمنی ہوتی ہیں،تاکہ کنڈیشزنز سے ہم آہنگی کرکے حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دیا جائے،لیکن بھارتی ٹیم نے حیران کن طور پر فرار کا راستہ اختیار کیا ہے۔

تعارف: newseditor