انگلینڈ اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم اگست سے

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 9 سے 13 اگست تک لندن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 18 سے 22 اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 30اگست سے 3 ستمبر تک سائوتھمپٹن میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 سے 11 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائیگا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے پہلے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 2-1 سے شکست دی ہے ،ْاس کے بعد کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھارت کو 2-1 سے شکست دیکر حساب برابر کر دیا ۔

تعارف: newseditor