صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی پہلی سوئمنگ اکیڈمی کاافتتاح کردیا

صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے منگل کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی پہلی سوئمنگ اکیڈمی کاافتتاح کیا، اس موقع پرڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، صوبائی وزیر کھیل کے کوآرڈینیٹر رانا ارسلان منج،ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیرحسن ، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی، ڈویژنل کوچ رفیع زمان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ بھی موجود تھے

صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے فیتہ کاٹ کر سوئمنگ اکیڈمی کا افتتاح کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ سوئمنگ ہمارے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا حصة ہے جس کوقائم کرنے کا مقصد سوئمنگ کے ٹیلنٹ کو قومی و بین الاقوامی مقابلوں کے لئے تیار کرنا ہے، سوئمنگ اکیڈمی میں ابتدائی طور پر 50 سوئمرز تربیت حاصل کررہے ہیں جن کی عمریں 6سے 16سال تک ہیں، سپورٹس بورڈپنجاب گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے ان کی تربیت کررہا ہے تاکہ ان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو مزید بہتر بنایاجائے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے مزید کہا کہ سوئمنگ اکیڈمی میں فینا کوالیفائیڈ کوچ محمدحفیظ بھٹی کی سرپرستی میں 8کوچز کھلاڑیوں کو تربیت درہے ہیں

سوئمنگ اکیڈمی کے قیام سے ہم پرامید ہیں کہ یہاں سے بہترین سوئمرز تیار ہوں گے جو کہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے، ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں عالمی معیار کی سہولیات میسر ہیں، اب ہم ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر سوئمنگ پولز کو اپ گریڈ کررہے ہیں تاکہ مقامی سوئمرز کو زیادہ دور نہ جانا پڑے۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ہدف سکولوں سے ٹیلنٹ کو آگے لے کر آنا ہے، سوئمنگ اکیڈمی سے قبل سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹینس اکیڈمی اور ٹیبل ٹینس اکیڈمی قائم کرچکے ہیں جن میں انڈر 16کھلاڑیوں کو نامور کوچز تربیت دے رہے ہیں، اکیڈمی میں کھیلنے سے کھلاڑیوں کو جدید سہولیات مل رہی ہیں جس سے ان کے کھیل میں بہت بہتری آرہی ہے ، ہم پرامید ہیں اکیڈمیز میں تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑی سٹار بنیں گے۔

 

error: Content is protected !!