قومی کرکٹر، فاسٹ بولر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

قومی کرکٹر، فاسٹ بولر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔40 سالہ محمد عرفان کی جانب سے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکانٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے۔محمد عرفان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ اللہ پاک نے اپنی رحمت سے بیٹا عطا کیا ہے، الحمداللہ۔محمد عرفان نے اپنے مداحوں سے دعاں کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اللہ اس کے نصیب اچھے کرے اور اس سے انسانیت کے بھلائی کے کام لے، آمین۔واضح رہے کہ محمد عرفان ٹیسٹ، ون ڈے اور T20 کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، وہ فرسٹ کلاس اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے سب سے لمبے کھلاڑی ہیں۔

error: Content is protected !!