ویسٹ انڈیز کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول جاری

کنگسٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ بی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں میں دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی جس سے قبل بی سی بی الیون کے خلاف 18اور 19نومبر کو پریکٹس میچز رکھے گئے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ22نومبر کو چٹاگانگ اور دوسرا ٹیسٹ30نومبر کو شروع ہوگا جبکہ چھ دسمبر کو پریکٹس ون ڈے رکھا گیا ہے ۔ پہلا ون ڈے نو دسمبر،دوسرا میچ گیارہ دسمبر اور آخری ون ڈے میچ 14دسمبر کو ہوگا۔ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 17دسمبر سے شروع ہوگی

تعارف: newseditor