عمران کی جیت سے ملک میں انقلاب آئیگا،سرفراز نواز

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)عمران خان کی الیکشن میں کامیابی پر سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کی کامیابی سے پاکستان میں انقلاب آئے گا اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔سرفراز نواز نے لندن سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خطاب کا 50 فیصد بھی پورا ہوگیا تو ملک سے غربت، جہالت اور کرپشن ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دنیا جانتی ہے، بیرون ملک رہنے والے پاکستانی اپنے ملک کے مستقبل کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت دنیا بھر نے عمران خان کی کامیابی کا خیر مقدم کیا ہے۔ سرفراز نے بتایا کہ انہوں نےعمران خان کو کامیابی پر مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا ہے۔

تعارف: newseditor