پاکستان کی جونیئر ٹیم منی فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کریگی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کی جونیئر فٹ بال ٹیم لزبن پرتگال میں 23ستمبر سے شروع ہونے والے سکس اے سائیڈ منی فٹ بال ورلڈ کپ میں بھی حصہ لے گی، انٹرنیشنلSOCCAٰٖفیڈریشن ( ISF)کے سینئر نائب صدر شاہ زیب ٹرنک والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان فٹ بال کی تاریخ میں پہلی بار ہماری ٹیم فٹ بال کے منی ورلڈ کپ میں حصہ لے گی،،پاکستان کا نام منی فٹ بال ورلڈ کپ میں شامل کئے جانے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی ایس ایف کے پلیٹ فارم سے ہم نے پاکستان کو شامل کروانے کیلئے بھرپور کوششیں کی تھیں جو کہ بار آور ثابت ہوئیں،انہوں نے کہاکہ منی فٹ بال ورلڈ کپ میں دنیا کی 32ٹیمیں حصہ لیں گی اور پاکستان کو اسپین ،رشیا اور مالدیپ کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے ،شاہ زیب ٹرنک والا نے بتایا کہ اس سے قبل بھی وہ انٹر نیشنل الیون جس میں رونالڈو جیسے کھلاڑی شامل تھے پاکستان لاچکے ہیں،انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے لاہور اور کراچی میں تماشائیوں کی بھاری تعداد کے سامنے میچز کھیلے ،لیئر فٹ بال کے ذریعے ہم نے ملک میں فٹ بال کے کھیل کو ترقی دینے اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،شاہ زیب نے کہاکہ منی ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے ہمارے کھلاڑیوں کو بہت فائدے ہوں گے،ان کے تجربہ میں اضافہ ہوگا ،انٹرنیشنل ایونٹ کھیلنے کا موقع ملے گا اور غیر ملکی فٹ بال کلبوں کا بھی وہ حصہ بن سکیں گے،انہوں نے کہاکہ منی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جہاں پر کھلاڑیوں کی فٹنس اور مہارت پر زیادہ زور دیا جائے گا ۔

تعارف: newseditor