تہران۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) انڈونیشیا میں ہونے والے 18ویں ایشیئن گیمز میں ایران کے مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا دستہ شریک ہوگا جس میں 97 خواتین کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق، ایرانی دستہ ایشیئن گیمز میں شرکت کیلئے جلد جکارتہ روانہ ہوگا۔ایشیائی مقابلوں کا 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کی میزبانی میں انعقاد ہوگا جس میں 45 ممالک کے 11 ہزار کھلاڑی شریک ہوں گے ۔ ایرانی تائیکوانڈو خاتون کھلاڑی کیمیا علیزادہ نے کہا کہ ایشیائی مقابلوں میں 97 ایرانی خواتین کی شرکت ان کی اعلی صلاحیتوں کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ اس قبل بھی ایرانی ویمن فٹ بال ٹیم ایشیائی مقابلوں میں چمیپئن کا اعزاز حاصل کر چکی ہے۔