اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیٹ خصوصاً سوشل میڈیا نے دنیا کو سمیٹ کر رکھ دیا ہے اور ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر پوری دنیا کا احوال اور وہاں جاری معاملات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں ویڈیوز اور پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں اور ہمیں دنیا بھر میں ہونے والے انوکھے واقعات اور دلچسپ معلومات جاننے کا موقع ملتا ہے۔اسی طرح کرکٹ کی بیش بہا صلاحیتوں سے لیس ایک 10سالہ پاکستانی بچے کی ویڈیو سوشل پر پوسٹ کی گئی ہے جس نے قومی ٹیم کے سابق اور موجود کھلاڑیوں کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے۔
دس سالہ بادشاہ نے اپنی بیٹنگ تکنیک سے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا@amiryamin54 @SYahyaHussaini @iFaheemAshraf @faizanlakhani @ICC @TheRealPCB @shoaib100mph @lahoreqalandars @JAfridi10 @iihtishamm @darensammy88 @Rehan_ulhaq @realshoaibmalik @SAfridiOfficial @Nomysahir @Za1d @zobi124 pic.twitter.com/5wzj1nMIlk
— Muhammad Adeel (@iamadeelsabir) August 4, 2018
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے جس میں ننھے اسٹار کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اپنی عمدہ تکنیک اور بہترین دفاع کی حامل بیٹنگ سے اس بچے نے سب کے دل جیت لیے۔جنوبی پنجاب کے شہر رینالہ سے تعلق رکھنے والے اس بچے نے یکساں مہارت کے ساتھ تمام اسٹروک کھیلے جس پر قومی ٹیم کے اسٹارز بھی انہیں داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔قومی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ یہ بچہ اصل ٹیلنٹ ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو اس بچے کو ہر حال میں فالو اپ کرنا چاہیے، یہ مستقبل میں ایک ورلڈ کلاس بلے باز اور پاکستان کا اثاثہ بن سکتا ہے لہٰذا اسے ضائع نہ کیا جائے۔سابق ٹیسٹ کرکٹ عتیق الزمان بھی ننھے کرکٹر کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور شاندار شاٹس کھیلنے پر داد دی۔