کوہلی ون ڈے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کے بھی نمبر ون بلے باز

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی بر منگھم ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ کارکردگی کے باوجود اپنی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف کامیابی دلوانے میں ناکام رہے۔ لیکن ویرات کوہلی کی سنچری اور نصف سنچری نے انہیں ون ڈے کے بعد ٹیسٹ میں بھی عالمی درجہ بندی میں نمبر ایک پر پہنچا دیا۔انہوں نے آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ سے مسلسل نمبر ون رہنے کا تاج چھین لیا۔آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بیٹسمین شامل نہیں ہے۔ بولروں میں بھی پاکستانی بولر ٹاپ پندرہ میں بھی نہیں ہیں۔ اتوار کو آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ۔ ویرات کوہلی ایک روزہ کرکٹ کے بعد ٹیسٹ میں بھی پہلے نمبر پر آگئے۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ سے چھینی ہے جو کہ دوسرے اور انگلینڈ کے بیٹسمین جو روٹ کا تیسرا نمبر ہے۔ اسٹیو اسمتھ 32 مہینے بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہے ہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے 149 اور 51 رنز کی اننگز کھیل کر ان سے یہ پوزیشن چھین لی۔ کوہلی نے سنچری سمیت مجموعی طور پر 200رنز بناتے ہوئے کیریئر بیسٹ 934 پوائنٹس حاصل کیے اور بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے پابندی کا شکار آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کی 32 ماہ کی بالادستی کا خاتمہ کر دیا۔ وہ ٹنڈولکر کے بعد ٹیسٹ میں نمبر ون بننے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین ہیں۔ انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیئراسٹو 4 درجے ترقی کے ساتھ 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ 15 ویں نمبر پر موجود اظہر علی ٹاپ 20 میں موجود واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ ٹاپ 10 بولرز کی فہرست میں بھی تبدیلی نہیں ہوئی، جیمز اینڈرسن بدستور نمبر ون ہیں، 18 ویں نمبر پر موجود یاسر شاہ ٹاپ 20 میں موجود واحد پاکستانی بولر ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر ہے پاکستانی ٹیم کا نمبر ساتواں ہے۔

error: Content is protected !!