ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ،پاکستان کی 6رکنی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اسکواش فیڈریشن نے ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ کے لئے 6رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ کھلاڑیوں میں عباس زیب، فرحان ہاشمی، حارث قاسم، اسداللہ، حمزہ خان اور اشب عرفان شامل ہیں، عباس زیب اور فرحان ہاشمی انڈر 19، حارث قاسم اور اسد اللہ انڈر 17 جبکہ حمزہ خان اور اشب عرفان انڈر 15 کیٹگریز کے مقابلوں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پیر کو مصحف علی اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔ چیمپئن شپ 26 سے 29 ستمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی ۔

error: Content is protected !!