ایشین مینز والی چیمپئن شپ،پاکستان کی تیسری پوزیشن

ینگون (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی کلب واپڈا نے ایشین مینز کلب والی بال چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ پیر کو تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں واپڈا اور ویتنام کلب سانیسٹ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم واپڈا نے اعصاب کی جنگ میں ویتنام کلب کو 2 – 3 سے ہرا دیا۔ ویتنام کلب نے پہلا سیٹ 25-19 سے جیتا، واپڈا نے دوسرا سیٹ 25-21 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، تیسرے سیٹ میں ویتنام کلب نے واپڈا کو 25-16 سے ہرا کر ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کی لیکن پاکستان واپڈا نے چوتھا سیٹ 25-20 سے جیت کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا، آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان واپڈا نے حریف کلب کو 18-16 سے ہرا کر 3-2 سیٹس سے زیرکرلیا۔

تعارف: newseditor