اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل ( پی بی سی سی) نے 6 ماہ کیلئے 17 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔ سنٹرل کنـٹریکٹ میں اے کیٹیگری میں تین، بی کیٹیگری میں تین جبکہ سی کیٹیگری میں 11 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کھلاڑیوں کی حالیہ اور گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی پر کیا گیا ہے۔ سنٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری میں ریاست خان، مطیع اﷲ اور محمداکرم، بی کیٹیگریز میں بدر منیر، ہارون خان اور نثار علی جبکہ سی کیٹیگری میں محمد راشد، انیس جاوید، محمد ایاز، اسرار الحسن، محسن خان، ثناء اﷲ، غلام اکبر، شاہ زیب حیدر، بسم اﷲ خان، ادریس سلیم اور عبدالمالک شامل ہیں۔ قومی کھلاڑیوں کا سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے 31 دسمبر تک ہوگا۔ اے کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 12ہزار، بی کیٹیگری کو 10ہزار جبکہ سی کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 9 ہزار ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پی بی سی سی نے قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ ان کی کارکردگی کی بناء پر دیا گیا ہے۔ سنٹرل کنٹریکٹ میں اس مرتبہ 3 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔