قومی رینکنگ سنوکر،سلطان، علی حیدر اور ذوالفقار قادر کا سفر ختم

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ میں آج سے ناک آئوٹ مرحلہ شروع ہورہا ہے۔جمعرات کو ٹورنامنٹ میں پانچ، چھ سات اور آٹھویں سیڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نمبر چھ سیڈ سلطان محمد نمبر سات سیڈ علی حیدراور نمبر آٹھ سیڈ ذوالفقار عبدالقادر اپنے میچ ہار کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالی فائی نہیں کرسکے۔ نیشنل بینک کمپلکس میں پانچویں سیڈ حسن جاوید بھی اپنا میچ ہار گئے لیکن انہوں نے ناک آئوٹ مر حلے کے لئے کوالی کر لیا۔ ٹاپ سیڈ محمد آصف نے آغا بلاول کے خلاف دو کے مقابلے میں چار فریم سے کامیابی حاصل کی۔ نمبر دو سیڈ محمد بلال نے شاہد آفتاب کے خلاف تین کے مقابلے میں چار فریم سے میچ جیت لیا۔ بابر مسیح نے سہیل شہزاد کو چار تین سے شکست دے دی۔ محمد ماجد علی نے کبیر آفتاب کو چار دو سے شکست دے دی۔

تعارف: newseditor