سری لنکا اور جنوبی افریقہ کا 5واں اور آخری ون ڈے میچ کل ہوگا

کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ  کل اتوار کو کھیلا جائے گا، مہمان پروٹیز کو سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد جنوبی افریقن کھلاڑی آخری میچ جیت کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم ہیں تاہم دوسری جانب چوتھا ون ڈے جیتنے کے بعد میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہو گئے ہیں اور وہ آخری میچ جیت کر سیریز کا جاندار طریقے سے اختتام کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!