16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں فائنل مقابلے (آج) کھیلے جائیں گے.

16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں فائنل مقابلے (آج) کھیلے جائیں گے

اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں سیمی فائنل مقابلے (آج) اتوار کو لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر پیر صابر شاہ ہونگے

جبکہ تقریب میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن اسلام آباد مسعود احمد بنگش بطور مہمان خاص ہونگے۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اورخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، ڈبلز، ایمچور، لیڈیز، ڈیف مینز اینڈ ویمن، انٹر یونیورسٹیزاور انٹر سکولز شامل ہیں۔

چیمپئن شپ 7 جنوری تک جاری رہےگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

 

error: Content is protected !!