فاسٹ بائولر جنید خان بیٹے کے باپ بن گئے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔جنید خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آج میرے لیے زندگی کا سب سے خوشگوار دن ہے کیونکہ ہمارے خاندان میں بیٹے کا اضافہ ہوا ہے۔جنید خان نے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ زندگی کی سب سے بڑی خوشی ملی ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔جنید خان نے تمام مداحوں کا دعاؤں اور مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام محمد آیان خان رکھا ہے۔خیال رہے کہ جنید خان فروری 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی شادی کی تقریب ان کے آبائی گاؤں صوابی میں منعقد ہوئی تھی۔

تعارف: newseditor