ڈنمارک :ورلڈ سیلنگ ایونٹ ڈچ برادرز نے جیت لیا

ڈنمارک (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈنمارک کے ساحل پر طوفانی ہواؤں کا منہ موڑنے کے مقابلے ورلڈ سیلنگ چیمپئن شپ میں ڈرامائی مقابلہ ہوا۔ کروشین برادرز کی برتری کے باوجود ڈچ برادرز نے گولڈ میڈل جیت لیا۔توازن برقرار نہ رکھنے پر کشتی کے الٹ جانے سے ایونٹ سنسنی خیز ہو گیا، ورلڈ سیلنگ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے سیلرز ہی نہیں پرستار بھی پُرجوش نظر آئے۔نیلگوں پانی، طوفانی ہواؤں میں بادبانی کشتی کا کھیل توازن برقرار نہ رکھنے پر کشتی کے پانی میں گر جانے سے سنسنی پھیل گئی، پانی اور ہوا کا سینہ چیرنے کے لیے مہارت بھی درکار ہے، ایونٹ میں پھرتی اور ٹیم ورک کا کمال مظاہرہ کیا گیا۔ اتوار کو کروشین برادرز کی کامیابی کے باوجود ڈچ برادرز کو گولڈ میڈل مل گیا۔ ڈرامائی مقابلے اور فیصلے سے سب کو حیرانی ہوئی۔

تعارف: newseditor