رانا محمد سرور ایشین کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری منتخب

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین کبڈی فیڈریشن کے آئندہ چار سال کے لئے ہونے والے انتخابات میں بھارتی کبڈی فیڈریشن کے سر براہ جے ایس گلوٹ کو صدر اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکر ٹری رانا محمد سرور کو سیکر ٹری ایشین کبڈی فیڈریشن منتحب کر لیا گیا ہے۔ آج ہونے والے ان ایشین کبڈی فیڈریشن کے انتخابات میں ایشین کبڈی سے ملحقہ ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی اور سابق صدر ایشین کبڈی مسٹر گلوٹ و سیکر ٹری رانا محمد سرور کی ایشیاء میں کبڈی کے فروغ کے لئے خدمات کو سراہا اور انہییں آئندہ چار سال کے لئے دوبارہ صدر اور سیکرٹری منتحب کر لیا۔ ایشین کبڈی فیڈریشن کے آج ہونے ان انتخابات کی نگرانی ایشین اولمپکس ایسوسی ایشن کے نمائندہ پی او اے کے سیکر ٹری جنرل خالد محمود نے کی

تعارف: newseditor