ایشین گیمز،پاکستان کی نرگس نے کراٹے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

جکارتہ (سپورٹس لنک رپورٹ)انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیل جانے والی 18 ویں ایشین گیمز میں پاکستانئ خاتون کھلاڑی نے پاکستان کے لئے کراٹے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا. 19سالہ خاتون کھلاڑی نرگس جو کہ 69 کلوگرام کیٹیگری میں کراٹے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں نے پاکستان کے لئے تاریخ میں پہلی بار کراٹے ایونٹ میں بطور خاتون کھلاڑی کانسی کا تمغہ جیتا. 5 فٹ 5 انچ قد کی مالک خاتون کراٹے کھلاڑی نرگس اس سے قبل 2016 اور 2017 میں دوبئی میں 68 کلوگرام کیتیگری میں بھی حصہ لے چکی ہیں.

تعارف: newseditor