اسلام آباد:(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے 2 ارکان کی نامزدگی کردی۔وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی کے سابق سربراہ اور نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور اسد علی خان خان کی بطور پی سی بی گورننگ بورڈ ممبران کی نامزدگی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق احسان مانی اور اسد خان گورننگ بورڈ میں 3 سال کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔