دبئی() ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ ایشیا کپ کے تیرہ روزہ مقابلوں کودنیا کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ تماشائی دبئی اور ابوظبی میں دیکھیں گے جبکہ ٹیلی وژن پر کروڑوں شائقین ان میچوں میں ایشیائی ٹیموں کو ایکشن میں دیکھیں گے۔ دبئی اسپورٹس سٹی کے وینیو منیجر سلمان حنیف کا کہنا ہے کہ دبئی اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچوں کے انعقاد کے دس سال مکمل ہوجائیں گے۔ ایشیا کپ کے موقع پر گرائونڈ کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔اس سال دبئی میں 30 ایسے میچ ہوں گے جن میں انٹرنیشنل کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرائونڈ میں سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے ۔دو نئی کرکٹ پچوں کے علاوہ دو جدید ویڈیو اسکرین اور نیا الیکٹرانک اسکور بورڈ نصب کیا گیا ہے۔