نرگس کا کوئٹہ پہنچنے پر شانداراستقبال


کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین گیمز میں ملک کا نام روشن کرنے والی قوم کی بیٹی نرگس کوئٹہ پہنچ گئیں، نرگس کے اہلخانہ اور ساتھیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ کھلاڑی نے جکارتہ میں 68 کلو گرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا۔نرگس نے اپنا میڈل پاکستان کے نام کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ شاندار کامیابی میں کوچز کا بڑا ہاتھ ہے۔ قومی کھلاڑی کا کہنا تھا ان کی خواہش گولڈ میڈل جیتنے کی تھی، ورلڈ چیمپئن شپ میں مزید محنت کر کے طلائی تمغہ لائیں گی۔

تعارف: newseditor