انگلینڈ رواں ماہ امریکہ اور سوئٹزرلینڈ کیخلاف فرینڈلی فٹبال میچ کھیلے گا


لندن ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلینڈ رواں  ماہ سوئٹزرلینڈ اور امریکہ کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کی میزبانی کرے گا۔ طے شدہ شیڈول کے تحت انگلش ٹیم 11 ستمبر کو سوئٹزرلینڈ اور 15 نومبر کو امریکہ کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کھیلے گی۔انگلینڈ کے سوئٹزرلینڈ اور امریکہ کے میچز اور نیشنز لیگ میچز میں تین، تین دن کا وقفہ ہے، انگلینڈ نیشنز لیگ میں 8 ستمبر کو سپین کے مدمقابل ہو گی اور تین روز بعد 11 ستمبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف فرینڈلی میچ کھیلے گی، اسی طرح انگلینڈ کا امریکہ کے ساتھ فرینڈلی میچ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ نیشنز لیگ میں تین روز بعد 18 نومبر کو اس کا مقابلہ کروشیا سے ہو گا۔

تعارف: newseditor