ایشیا کپ کرکٹ،ملنگا کی ایک سال بعد سری لنکن ٹیم میں واپسی

کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکا نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے اپنی ٹیم میں ایک سال بعد فاسٹ بولر لاستھ ملنگا کو شامل کیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لئے سابق ایشین اور عالمی چیمپین نے سولہ رکنی ٹیم کا کپتان اینجلو میتھیو ز کو مقرر کیا ہے۔35سالہ ملنگا نے سری لنکا کی جانب سے آخری میچ ستمبر2017میں کھیلا تھا اس وقت وہ سری لنکا میں ڈومیسٹک ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ میں شریک ہیں۔ایشیا کپ کے لئے سری لنکا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اینجلو میتھیو ز(کپتان) لاستھ ملنگا ،کوشال پریرا،کوشال مینڈس،اوپل تھرنگا،دنیش چندی مل،دانشکاگونا تھلیکا،توشارا پریرا،دا سونشاناکا،کاسون راجیتھا،سرنگا لکمل اور،دشمانتھا چامیرا۔

تعارف: newseditor