انڈر 15فٹبال کپ، فیصل آباد اور ملتان، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کے مقابلے برابر


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی سرپرستی میںسپورٹس بورڈ پنجاب کے ز یراہتمام اور پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پنجاب انڈر 15بوائز فٹ بال کپ جاری ہے،اتوار کی شب دو میچز پنجاب سٹیڈیم میں کھیلے گئے جو برابر رہے

پہلا میچ فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا، فیصل آباد کی جانب سے واصف اور ملتان کی جانب سے نعمان جاوید نے گول کئے، دونوں ٹیموں کے دفاعی کھلاڑیوں نے شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیموں کے حملے روکے، دوسرے میچ میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی اس طرح یہ مقابلہ بھی برابر رہا

یہ میچ راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کئے مگر کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، فٹ بال کے شائقین کی بڑی تعداد نے سٹیڈیم میں میچز دیکھے اور کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پر داد دی۔

error: Content is protected !!